ملتان: (دنیا نیوز) ملتان میں ساڑھے آٹھ کروڑ روپے کی لاگت سے سپورٹس اور شہید بے نظیر بھٹو گراونڈ کی تعمیر جاری ہے لیکن دونوں گراونڈ سے لاکھوں روپے مالیت کے جنگلے چرا لئے گئے ہیں۔ انکوائری کی بجائے سپورٹس حکام نے معاملے کو دبا دیا ہے جس کا خمیازہ فلڈ لائٹس غائب ہونے کی صورت میں بھگتنا پر گیا ہے جس پر شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ہے۔
ڈی ای سپورٹس کی منطق ہے کہ فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث گراونڈز کی تعمیر روکنا مجبوری بن گیا جس سے چوری جیسے مسائل سامنے آئے جن کی انکوائری مکمل کر کے جلد گراونڈز کی تعمیر مکمل کر لیں گے۔
ابتدائی تحقیقات میں جنگلوں کی چوری میں سپورٹس عملہ بھی ملوث پایا گیا ہے لیکن اسکے باوجود سپورٹس حکام نے تاحال مقدمے کے اندراج کے لئے بھی درخواست نہیں دی۔