ہاکی فیڈریشن کا حکومت سے فنڈز کے اجراء کا مطالبہ

Last Updated On 17 January,2019 08:20 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے حکومت کو دھمکی دے دی، 20 جنوری تک فنڈز نہ دیے تو پرو ہاکی لیگ میں ٹیم نہیں جائے گی، اس کا مطلب پاکستان پر دو سال کی پابندی سمیت بھاری جرمانہ ہے۔

جس فیڈریشن کو محض دو ماہ قبل گیارہ کروڑ روپے ملے، خزانہ خالی کر کے عہدیداران ایک بار پھر حکومتی فنڈز کی مانگ کر رہے ہیں۔

بولے ساڑھے تین سال میں محض ساڑھے 54 کروڑ ملے اور جیب میں صرف پونے دو کروڑ بچے ہیں، پروہاکی لیگ میں شرکت نہ کی تو دو سالہ پابندی سمیت جرمانہ اور اولمپکس 2020 سے دوری سہنا پڑے گی۔

موجودہ فیڈریشن کے زیر نگرانی ٹیم جہاں بھی گئی، ہار ہی گلے کا ہار بنی لیکن فیڈریشن خود کو اس واقعہ کا ذمہ دار نہیں ٹھہراتی۔