پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدے داروں کو فارغ کیا جائے، جاوید اقبال

Last Updated On 02 September,2018 05:40 pm

کراچی: (روزنامہ دنیا) کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سینئر جوائنٹ سیکریٹری جاوید اقبال بیگ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے بڑوں کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

 کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سینئرجوائنٹ سیکریٹری جاوید اقبال بیگ نے مطالبہ کیا ہے کہ ایشین گیمز میں قومی ٹیم کی ناقص پرفارمنس پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدے داروں کو فارغ کیا جائے۔ قومی کھیل کے فروغ کیلئے تمام صوبوں سے انصاف کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ہاکی کی سمجھ رکھنے والے آگے نہیں آئیں گے، ہاکی پروان نہیں چڑھ سکتی۔

واضح رہے کہ قومی ہاکی ٹیم ایشین گیمز کے گروپ مرحلے میں شاندار کارکردگی دکھانے کے باوجود ایونٹ کے سیمی فائنل اور تیسری پوزیشن کے میچ میں ناکام ہوئی۔ قومی ٹیم نے کانسی کے تمغے کے لیے کھیلا جانے والا میچ بھارت سے ہارا اور ایونٹ میں چوتھی پوزیشن حاصل کی۔