آسٹریلین سائیکلسٹ نے وولٹا سائیکل ریس کا پانچواں مرحلہ جیت لیا

Last Updated On 30 August,2018 04:38 pm

سپین: (دنیا نیوز) سپین میں جاری وولٹا سائیکل ریس کا پانچواں مرحلہ، آسٹریلیا کے سائیکلسٹ سائمن کلارک نے جیت لیا، ایونٹ میں فرانس کے روڈی نے مجموعی برتری حاصل کر لی ہے۔

سپین میں سائیکلنگ چیمپئن شپ کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔ پانچویں مرحلے میں ماہر سائیکلسٹ نے شاندار پرفارمنس پیش کی اور کامیابی کیلئے کی بھرپور محنت کی۔ آسٹریلیا کے سائمن کلارک نے ساتھی سائیکل سواروں کو آگے نکلنے کا موقع نہ دیا۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ کم ترین وقت میں طے کرکے پانچواں راؤنڈ اپنے نام کیا۔ ایونٹ میں فرانس کے روڈی نے مجموعی برتری حاصل کر لی ہے۔