وینزویلا میں لوڈشیڈنگ سے میٹرو سسٹم ٹھپ ، عوام کو مشکلات

Last Updated On 30 August,2018 12:10 pm

وینزویلا (دنیا نیوز ) جنوبی امریکا کے ملک وینزویلا کے دارالحکومت میں بجلی چلی گئی، میٹرو سسٹم ٹھپ ہو گیا، لوگوں کو گھر پہنچنے میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔

دارالحکومت کے وسطی اور مشرقی حصوں میں شام کو اس وقت بجلی بند ہوئی جب لوگ ڈیوٹی ختم کر کے واپسی کے لئے نکلتے ہیں۔ سرکاری کمپنی کے صدر لوئی موٹا نے ٹی وی پر اپنے بیان میں بتایا کہ ایک گھنٹہ بجلی کی فراہمی معطل رہی۔

انہوں نے کہا دارالحکومت کو بجلی فراہم کرنے والی لائن کٹنے سے سپلائی معطل ہوئی، انہوں نے اپوزیشن پر تخریب کاری کا الزام لگایا۔