نرگس کا ورلڈ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل لانے کا عزم

Last Updated On 29 August,2018 08:45 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ایشین گیمز میں میڈل حاصل کرنیوالی پہلی پاکستانی خاتون کھلاڑی نرگس کا وطن واپسی پر شاندار استقبال، کراٹے میں برانز میڈل حاصل کرنیوالی کھلاڑی کا ملک میں کھیلوں کی سہولتیں نہ ملنے کا گلہ، اپنی فتح پوری قوم کے نام کردی۔

ایشین گیمز میں کراٹے میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی پاکستانی خاتون کھلاڑی نرگس کی لاہور آمد، سپورٹس بورڈ پنجاب کوچنگ سینٹر میں پُرتپاک استقبال کیا گیا۔ کھلاڑیوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈال کر خوشی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کھلاڑی نرگس حمید نے کہا کہ پہلے صرف کرکٹ کو پزیرائی ملتی تھی اور کراٹے کو نظرانداز کیا جاتا تھا۔ نرگس نے کہا کہ چاہتی تھی کہ گولڈ میڈل حاصل کرتی، اب ورلڈ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل لاؤں گی۔

کراٹے میں برانز میڈل حاصل کرنیوالی خاتون کھلاڑی نے ملک میں کھیلوں کی سہولتیں نہ ملنے کا بھی گلہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے بھی دوسرے ممالک میں کیمپ ہونے چاہیے اور انٹرنیشنل کوچز سے ٹریننگ ملنی چاہیے۔