ڈیوس کپ ٹینس: کوارٹرز فائنلز میں امریکی ٹیم کو بیلجئیم پر دو صفر کی برتری

Last Updated On 07 April,2018 10:03 pm

لاہور: (دنیا نیوز) میزبان اٹلی کو فرانس کے ہاتھوں ڈبلز میں شکست کی کڑوی گولی نگلنا پڑی۔

امریکی ٹینس کورٹ میں جان آئزنر اور سام کیوری بیلجئن ٹیم کے خلاف کوارٹر فائنل میں اِن ایکشن ہوئے۔ پہلا سیٹ چھ تین سے جیتا، دوسرے سیٹ میں مدمقابل سے ٹف ٹائم ملا، ٹائی بریک پر شکست ہوئی۔ امریکی ٹیم نے آخری دونوں سیٹ جیت لیے۔ اس سے پہلے کیوری نے روبن بیمل مینز کو اسٹریٹ سیٹس میں ہرا کر برتری کو دو صفر کر لیا۔

ادھر کروشیا میں میزبان ٹیم نے قازقستان کے خلاف دو ایک کی سبقت حاصل کر لی، مینز ڈبلز کے اس میچ سے تماشائی بھی خوب محظوظ ہوئے جبکہ اٹلی میں مہمان فرانس نے کوارٹر فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو ایک کی برتری اپنے نام کر لی۔