میامی اوپن :الیگزینڈر زاویئر ، پبلو کارینو سیمی فائنل میں پہنچ گئے

Last Updated On 30 March,2018 10:58 am

جرمنی کے الیگزینڈر زاویئر نے کوارٹر فائنل میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے کروشیا کے بورنا کورک کو مات دی

میامی (دنیا نیوز ) جرمنی کے الیگزینڈر زاویئر اور سپینش سٹار پبلو کارینو فلوریڈا میں جاری میامی اوپن ٹینس کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ میامی اوپن ٹینس میں عالمی سٹارز کا میلہ جاری ہے۔

کوارٹر فائنل میں جرمنی کے الیگزینڈر زاویئر نے کا شاندار کھیل پیش کیا، جرمن ٹینس سٹار نے کروشیا کے بورنا کورک کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔
ٹاپ ایٹ کے ایک اور مقابلے میں سپین کے پبلو کارینو کامیاب رہے۔ پبلو کارینو نے جنوبی افریقن کیون اینڈرسن کو شکست دی۔ سپینش سٹار کی فتح کا سکور چھ چار، سات پانچ اور سات چھ رہا۔