چیف آف نیول اسٹاف گالف چمپئن شپ میں 18 سالہ ویوک آنند نے کمال کر دیا، ایک ہی شارٹ میں بال کو ہول میں پھینک کر گاڑی کےمالک بن گئے۔
کراچی: (دنیا نیوز) صرف ایک شارٹ اور ہو گیا ہول ان ون، 18 سالہ ویوک آنند تھوڑی ہی دیر میں 55 لاکھ کی گاڑی کے مالک بن گئے۔ کراچی گالف کلب میں جاری سی این ایس گالف چمپئن شپ میں کم سن گالفر نے ایسا کیا کمال کہ ہر طرف دھوم مچ گئی۔
بائیسویں چیف آف نیول سٹاف چمپئن شپ کے فائنل میچز اتوار کو کھیلے جائیں گے، اختتامی تقریب میں گاڑی ویوک آنند کے حوالے کی جائے گی۔