سپین کے ورلڈ چیمپئن مارک مارکوئز نے شاندار فارم کو جاری رکھا، انہوں نے مقررہ لیپس 43 منٹ اور اٹھاون اعشاریہ سات سیکنڈز میں طے کر کے کامیابی سمیٹی۔
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا میں موٹو جی پی ریس کا فیصلہ کن روز، ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش میں کچھ رائیڈرز حادثے کا شکار بھی ہوئے، تاہم سپین کے ورلڈ چیمپئن مارک مارکوئز نے شاندار فارم کو جاری رکھا اور ساتھی رائیڈرز کو آگے نکلنے کا موقع نہ دیا، انہوں نے مقررہ لیپس 43 منٹ اور اٹھاون اعشارئیہ سات سیکنڈز میں طے کر کے کامیابی سمیٹی۔ ریس میں دوسرا نمبر اٹلی کے ولینٹینو روسی اور تیسرا اسپین کے ہی ڈینی نے حاصل کیا۔