بھارت کی گیدڑ بھبکیاں انکی سٹاک مارکیٹس کو لے ڈوبیں، سرمایہ کار پریشان

Published On 25 April,2025 10:11 pm

نئی دہلی: (دنیا نیوز) پاکستانی حکومت کے جوابی اقدامات دنیا کے سامنے بڑی معاشی طاقت کا دعوے دار بھارت کی سٹاک مارکیٹس کو لے ڈوبے، کاروبار کے آغاز پر ہی گراوٹ دیکھی گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سرمایہ کاروں میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے اور وہ گھبراہٹ کا شکار ہو کر مارکیٹ سے سائیڈ لائن ہونے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

سینسکس 30 انڈیکس ایک ہزار پوائنٹس سے زائد گر گیا جبکہ نفٹی 50 انڈیکس میں 1.4 فیصد کی کمی آئی اور یہ 24,000 سے نیچے آگیا۔

اس کے علاوہ بھارتی روپیہ بھی بے قدری کا شکار ہے، اور ڈالر کے مقابلے میں انڈین روپے کی قیمت 85.26 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ روپے کی قیمت میں مزید کمی کا امکان ہے۔