پہلگام واقعہ بھارت کی سوچی سمجھی سازش ہے: عرفان صدیقی

Published On 24 April,2025 03:39 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پہلگام واقعہ بھارت کی سوچی سمجھی سازش ہے۔

سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کیخلاف پراپیگنڈے کیلئے ایسے ڈرامے رچاتا ہے، سفارتی دوروں پر فالس فلیگ آپریشن بھارت کا پرانا وطیرہ ہے، واقعہ شروع ہونے سے پہلے ہی سوشل میڈیا پر کہرام مچ گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلگام واقعہ بھارتی حکومت اور ایجنسیوں کا سوچا سمجھا منصوبہ ہے۔