بھارت کا پاکستان کیخلاف پراپیگنڈا کرنا بہت ہی افسوسناک ہے: جلیل عباس جیلانی

Published On 23 April,2025 01:39 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ بھارت کا پاکستان کیخلاف پراپیگنڈا کرنا بہت ہی افسوسناک ہے۔

سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی نے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر الزام تراشی نہیں ہونی چاہئے، صدر کلنٹن کے دورے میں سکھوں کو قتل عام کا نشانہ بنایا گیا، اس وقت بھی بھارت نے پاکستان پر الزام لگایا تھا۔

جلیل عباس جیلانی نے مزید کہا کہ اس وقت بھی بھارت کا مقصد پاکستان کو بدنام کرنا تھا، ہوسکتا ہے واقعہ 5 اگست 2019ء کے اقدامات کا ردعمل ہو۔