لاہور:(دنیا نیوز) کراچی سے لاہور آنے والی تیزگام ایکسپریس کے واش روم کی چھت سے لٹکی مسافر کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
ریلوے ذرائع کے مطابق برآمد ہونے والی لاش 50 سے 55 سالہ شخص کی ہے جو تیزگام ایکسپریس کے اکانومی کلاس بوگی نمبر 13216 کے واش روم سے ملی۔
ذرائع نے بتایا کہ ریلوے سٹیشن سے واشنگ لائن بوگیوں کی صفائی کے دوران لاش کا پتہ چلا، لاش رومال کے ساتھ واش روم کی چھت سے باندھی ہوئی تھی، واش روم کے اندرونی ماحول سے بظاہر خودکشی کا کیس ظاہر ہوتا ہے۔
دوسری جانب ملازمین اور واشنگ لائن انتظامیہ کی جانب سے ریلوے پولیس کو اطلاع دی گئی، اہلکاروں نے واشنگ لائن پہنچ کر لاش قبضے میں لے لی اور معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔
دوسری جانب ریلوے ترجمان کا کہنا تھا کہ تاحال متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی۔