بلاول بھٹو سے وزیراعلیٰ سندھ سمیت پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی ملاقاتیں

Published On 21 April,2025 07:37 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سمیت پارٹی رہنماؤں نے ملاقاتیں کیں۔

بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی اور پی پی پی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات عاجز دھامرا نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی، اس موقع پر سیاسی و تنظیمی و انتظامی صورت حال پر گفتگو ہوئی۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی پی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری اور سندھ حکومت کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی اور جمہوری و عوام دوست بیانئے کے فروغ کی حکمت عملی پر بریفنگ دی۔

بلاول بھٹو زرداری سے رکن سندھ اسمبلی سہیل انور سیال نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی اور لاڑکانہ میں اپنے حلقہ انتخاب کے عوام کے مسائل اور ان کے حل پر بریفنگ دی۔