اسلام آباد:(دنیا نیوز) رہنما پی ٹی آئی شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف تحریک چلانا جے یو آئی کیلئےمشکل ہے۔
پروگرام’ ٹونائٹ ود ثمرعباس‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ پہلے ہی کہہ چکا تھا کہ جے یو آئی دونوں طرف کھیل رہی ہے، ابھی بھی کوشش ہے جے یو آئی سمیت تمام اپوزیشن کو اکٹھا کریں۔
انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ حکومت کے خلاف تحریک چلانا جے یو آئی کیلئےمشکل ہے، میرے خیال سے مولانا کی پارٹی بہانے بازی کررہی ہے،آج جے یو آئی بے نقاب ہو گئی ہے۔
رہنما پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا 20دھڑے بھی بن جائے تو پی ٹی آئی کو فرق نہیں پڑے گا، مہنگائی سے متعلق جھوٹے دعوے کیے جارہے ہیں۔