کراچی میں کل سے 23 اپریل تک ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

Published On 19 April,2025 06:34 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات انجم نذیر ضیغم نے کہا کہ شہر قائد میں کل سے 23 اپریل تک ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کیا ہے۔

انجم نذیر ضیغم کا کہنا تھا کہ کراچی میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے، سمندری ہوائیں بند ہونے سے نمی کا تناسب بھی کم ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم گرم اور مرطوب جبکہ مطلع صاف رہے گا، آج کم سے کم درجہ حرارت 26.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 21 سے 23 اپریل کے دوران ہیٹ ویو اور سمندری ہواؤں کی بندش اور نمی کا تناسب بڑھنے سے پارہ معمول سے 4 سے 6 ڈگری زیادہ ریکارڈ ہوسکتا ہے۔