2 مئی کو ہونے والے جوڈیشل کمیشن اجلاس کی تاریخ تبدیل

Published On 19 April,2025 04:40 pm

اسلام آباد: (دنیا نویز) جوڈیشل کمیشن اجلاس کی تاریخ تبدیل، 2 مئی کو ہونے والا جوڈیشل کمیشن اجلاس موخر کر دیا گیا۔

2 مئی کو ہونے والا جوڈیشل کمیشن اجلاس اب 19 مئی کو ہوگا، ذرائع کے مطابق اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ سمیت دیگر ہائیکورٹس کے چیف جسٹسز کی مستقلی پر غور ہوگا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کیساتھ ساتھ سندھ، بلوچستان، پشاور ہائیکورٹس کے چیف جسٹسز کے ناموں کی بھی منظوری دی جائے گی، چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی اجلاس کی صدارت کریں گے۔