لاہور:(دنیا نیوز) جے یو آئی ف کی مرکزی مجلس عمومی کا دو روزہ اہم اجلاس طلب کرلیا گیا۔
جے یو آئی ف کے ترجمان اسلم غوری کا کہنا تھا کہ اجلاس 20،19 اپریل کو مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں ہوگا، اجلاس میں حکومت مخالف تحریک، اپوزیشن اتحاد پر غور وخوض ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال خصوصا مائنز اینڈ منرلز بل ،سندھ کینال پر غور وخوض جبکہ امن وامان کی بدترین صورتحال محرکات ،اثرات اور پس منظرپر تفصیلی تبادلہ خیال ہوگا۔
اسلم غوری کا مزید کہنا تھا کہ اجلاس میں فلسطین میں جاری بدترین ظلم کے خلاف تحریک کو مزید وسعت دینے اور جماعتی لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔