اسلام آباد: (دنیا نیوز) ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر ہنگری کے وزیر خارجہ و تجارت کل پاکستان کا دورہ کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ہنگری کے وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار کے ساتھ ون آن ون ملاقات ہو گی، وفود کی سطح پر مذاکرات کئے جائیں گے۔
ملاقات کے دوران اقتصادی، تجارتی، توانائی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون پر بات ہوگی، دونوں ممالک کے درمیان متعدد ایم او یوز پر دستخط ہوں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق آثار قدیمہ اور ثقافتی ورثے کے شعبوں میں تعاون کے معاہدے پر دستخط ہوں گے، سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لئے ویزوں کے خاتمے کے معاہدے پر بھی دستخط ہوں گے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ہنگری کے وزیر خارجہ کا یہ پاکستان کا دوسرا دورہ ہوگا۔