فیصل واوڈا جمہوری لوگوں کوگالیاں نہ دیں: عابد شیر علی بر س پڑے

Published On 16 April,2025 10:33 pm

اسلام آباد :(دنیا نیوز) رہنما مسلم لیگ ن عابد شیر علی نے کہا ہے کہ فیصل واوڈا جمہوری لوگوں کوگالیاں نہ دیں۔

اسلام آباد سے جاری فیصل واوڈا کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عابدشیرعلی کا کہنا تھا کہ جمہوری لوگوں کو لاشیں کہتے ہیں، کیا فیصل واوڈا نےقائداعظم،لیاقت علی خان،فاطمہ جناح کوبھی جمہوری لاش کہہ دیا، جن درندوں نےجمہوریت پر شب خون مارا آپ ان کولاشیں نہیں کہہ سکتے۔

انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ میں جرأت ہے اتنی کہ ان لوگوں کو للکاریں، آپ ہم جیسےلوگوں کولاشں کہتےہیں؟ دس سال جنرل ضیا الحق،8سال مشرف رہا ان کےخلاف بات نہیں کرتے، آپ خود سب سےبڑی لاشیں ہے، ہم ووٹ سےمنتخب ہو کر آتےہیں ۔

رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ آپ لوگ سازشیں کرتے ہیں، آپ جنرل باجوہ،جنرل فیض حمید کےآلہ کاربنے، اب کبھی زندگی میں ہمیں جمہوری لاشیں نہ کہیےگا، جنرل باجوہ،جنرل فیض حمید کی وجہ سےملک دلدل میں پھنسا۔

عابدشیرعلی نے کہا کہ فیصل واوڈا تنقید کریں لیکن دکھ ہوا بدبودارلاشیں کہا، میٹھا میٹھا ہپ کڑوا کڑوا تھو نہیں ہو سکتا،آپ جمہوری لوگوں کوگالیاں نہ دیں، ہرجگہ اچھے اور برے لوگ ہوتے ہیں، ہم جمہوری لوگ اورجمہوریت زندہ باد کہنے والے ہیں۔