اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئینی بنچ کیلئے ججز کی نامزدگی کے سلسلے میں جوڈیشل کمیشن اجلاس کی تاریخ تبدیل کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 18 اپریل کو طلب کیا گیا تھا، تاہم اس کی تاریخ میں تبدیلی کی گئی ہے، جس کے بعد آئینی بنچ کیلئے 2 نئے ججز نامزد کرنے کیلئے جوڈیشل کمیشن اجلاس کل 17 اپریل کو ہوگا۔
ذرائع کے مطابق بیرسٹر علی ظفر کی درخواست پر جوڈیشل کمیشن اجلاس کی تاریخ تبدیل کی گئی ہے۔