کراچی: (دنیا نیوز) سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ فیصل وٹو نے کہا کہ کورنگی کریک میں لگنے والی آگ ساڑھے پانچ بجے خود بخود بجھ گئی، گیس کی مقدار کم ہونے پر آگ خود سے ختم ہوئی۔
فیصل وٹو نے کہا کہ پی پی ایل اور او جی ڈی سی ایل کے ماہرین موقع پر موجود ہیں، پیٹرولیم ڈویژن کی تشکیل کردہ کمیٹی بھی جائے وقوعہ پر موجود ہے، گیس کی باقی مقدار ختم کرنے کے لیے آگ دوبارہ لگائی گئی۔
انہوں نے کہا کہ آگ کی شدت پہلے سے کم ہے، مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے، پہلے جیسا گیس کا خطرناک اخراج اب نہیں ہو رہا، ارد گرد آبادی کو فی الحال کوئی خطرہ نہیں۔