بیرون ملک موجود پاکستانی مشنز کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے: سیکرٹری خارجہ

Published On 15 April,2025 04:49 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ کا کہنا ہے کہ بیرون ملک موجود پاکستانی مشنز کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کا حنا ربانی کھر کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے کہا کہ ملک میں ہمارا بجٹ روپے میں ہے، مشنز کے اخراجات ڈالرز اور دیگر کرنسیوں میں ہیں۔

آمنہ بلوچ نے کہا کہ پہلے مشنز کا دارومدار وزارت خارجہ پر کم ہوتا تھا، وقت کے ساتھ معاشی وسائل محدود ہوگئے ہیں۔