دہشت گردی سنگین مسئلہ، اس پر سیاست سے گریز کیا جائے: بیرسٹر سیف

Published On 02 April,2025 12:28 pm

پشاور: (دنیا نیوز) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ دہشت گردی سنگین مسئلہ ہے، اس پر سیاست سے گریز کیا جائے۔

اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اگر دہشت گردی کے مسئلے پر سنجیدہ ہے تو خیبرپختونخوا کو معاشی طور پر مضبوط کرے، پن بجلی سمیت دہشت گردی کی مد میں صوبے کے بقایاجات جلد ادا کریں، بار بار یاد دہانی کے باوجود خیبرپختونخوا کو اس کا حق نہیں دیا جا رہا۔

انہوں نے کہا ایک طرف دہشت گردی کا سامنا، دوسری طرف صوبے کے فنڈز روک دیئے گئے، دہشت گردی صرف ایک صوبے کا نہیں بلکہ پورے ملک کا مسئلہ ہے۔

صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ فاٹا انضمام کے بعد ضم شدہ اضلاع کے فنڈز بھی صوبے کو نہیں دیئے جا رہے، خیبرپختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کیا جائے، دہشت گردی سنگین مسئلہ ہے، اس پر سیاست سے گریز کیا جائے۔