اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خزانہ محمداورنگزیب آئی ایم ایف وفد کو آج افطار ڈنر دیں گے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد سے کل اقتصادی جائزہ مذاکرات کا آخری دور ہو گا، مذاکرات ختم ہونے سے پہلے وزیرخزانہ کیساتھ یہ انفارمل سیشن ہو گا۔
وفد کیساتھ افطار ڈنر پر وزارت خزانہ سے افسران بھی شریک ہوں گے، آئی ایم ایف وفد کو شام 6 بجے نجی ہوٹل میں افطار ڈنر دیا جائے گا۔