پنجاب اسمبلی میں قانون سازی کیلئے مختلف نوعیت کے 7 نئے بل پیش

Published On 07 March,2025 04:29 pm

لاہور:(دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی میں 7 نئے بل پیش کر دئیے گئے۔

رپورٹ کےمطابق پنجاب موٹر وہیکلز (ترمیمی) آرڈیننس 2025، پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2025 اور پنجاب نارکوٹک سبسٹینسز کنٹرول بل 2025 پیش کیا گیا۔

اسی طرح پنجاب ناپسندیدہ کوآپریٹو سوسائٹیز (منسوخی اور تنظیم نو) بل 2025 ، پنجاب سپیشل پلاننگ اتھارٹی بل 2025، نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ بل 2025 بھی پیش کیا گیا۔

علاوہ ازیں پنجاب فنانس (ترمیمی) بل 2025 پیش، پنجاب انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن ایجنسی بل 2025 پیش، تمام بل متعلقہ کمیٹیوں کو ریفر کر دیئے گئے، کمیٹی 2 ماہ میں اپنی رپورٹ ایوان میں پیش کرے گی۔