پشاور: (عامر جمیل) ضلعی انتظامیہ، پولیس،ایف سی اور کرم عمائدین کے مابین مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں ایک کمیٹی بھی قائم کی گئی، کرم عمائدین سے مذاکرات صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے کئے جا رہے ہیں، صورتحال بہتر نہ ہوئی تو آپریشن ناگزیر ہوگا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق آپریشن سے قبل نقل مکانی کرنے والوں کیلئے کیمپس کی تیاری کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، دوران آپریشن آبادی کے تحفظ کیلئے کیمپ میں سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ دو دن سے بنکرز مسماری اور امدادی سامان کی ترسیل کا عمل بھی معطل ہے۔