بیلجیئم: (دنیا نیوز) بیلجیئم میں ’’پاکستان زندہ باد‘‘ ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان اور پاک فوج کے ساتھ بھرپور محبت کا اظہار کیا گیا۔
’’پاکستان زندہ باد‘‘ ریلی کے دوران بیلجیئم ’’پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد‘‘کے نعروں سے گونج اٹھا، شرکاء نے یک زبان ہو کر ’’سول نافرمانی نامنظور نامنظور‘‘ کے نعرے لگائے۔
اس موقع پر چیئرمین ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کا کہنا تھا کہ ریلیوں کا سلسلہ پوری دنیا میں منعقد ہوگا، اوورسیز پاکستانیوں کا اب ایک ہی نعرہ ہے ’’پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد‘‘۔
ریلی کے دوران’’ترسیلات زر بڑھاؤ اور ملک بچاؤ، سول نافرمانی نامنظور‘‘ کی قرارداد منظور کی گئی۔
ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں، پاک فوج کا دشمن ریاست کا دشمن ہے، پاک فوج کے خلاف ہر فتنے کو شکست دیں گے۔
شرکاء نے سبز ہلالی پرچم تھامے محب وطن پاکستانیوں کا پاکستان اور پاک فوج کے ساتھ بھرپور محبت کا اظہار کیا۔