ملک کے شمالی علاقوں سمیت شمال مغربی بلوچستان میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

Published On 17 January,2025 05:05 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے شمالی علاقوں اور شمال مغربی بلوچستان میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کی ایڈوائزری کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ 18 جنوری کو ملک میں داخل ہوگا، کوئٹہ، زیارت، چمن اور خیبرپختونخوا کے پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

ایڈوائزی کے مطابق مری، گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر میں شدید برفباری کی توقع ہے، شدید برفباری کے باعث سڑکوں کی بندش اور پھسلن کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بعض علاقوں میں 18 اور 19 جنوری کو فلیش فلڈنگ کا امکان ہے، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

ایڈوائزری میں سیاحوں اور مسافروں کو پہاڑی علاقوں میں احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تمام متعلقہ ادارے الرٹ رہیں، کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے اقدامات کریں۔