صدر، وزیراعظم کا فتنہ الخوارج کیخلاف کامیاب آپریشن پر فورسز کو خراج تحسین

Published On 08 January,2025 02:07 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہبازشریف نے فتنہ الخوارج کیخلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز خراج تحسین پیش کیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے جام شہادت نوش کرنیوالے 3 بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا، صدرمملکت نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے، انہوں نے ملک سے فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ فتنہ الخوارج کی مذموم کوششوں کو ناکام بنائیں گے، سکیورٹی فورسز ارض وطن کو دہشت گردی کے ناسور سے پاک کرنے میں مصروف عمل ہیں۔