کراچی:(دنیا نیوز) وفاقی حکومت کی طرف سے بار بار انٹرنیٹ کی بندش کے خلاف پیپلزپارٹی کے ایم پی اے نے سندھ اسمبلی میں پی ٹی اے کے خلاف تحریک التوا کار پیش کر دی۔
انٹرنیٹ خلل اور وفاقی حکومت کا کردار سندھ اسمبلی میں زیر بحث رہا، پی پی ارکان ہیر سوہو نے تحریک التواء سندھ اسمبلی پیش کی۔
تحریک التوا کے متن میں لکھا گیا کہ صوبے میں انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی وجہ سے فری لانسرز کا نقصان ہو رہا ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے انٹرنیٹ بندش پر رد عمل کے بعد سندھ اسمبلی میں تحریک جمع کروائی گئی۔