شہباز شریف سے افغانستان کیلئے پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق خان کی ملاقات

Published On 30 December,2024 05:49 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے افغانستان کے لئے پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق خان نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران محمد صادق خان نے وزیراعظم کو اپنے حالیہ دورہ افغانستان سے متعلق بریفنگ دی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے۔