پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی 2جنوری کو چارٹرآف ڈیمانڈ پیش کرے گی: عرفان صدیقی

Published On 23 December,2024 10:32 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی دوجنوری کوچارٹرآف ڈیمانڈ پیش کرےگی۔

دنیا نیوز کے پروگرام’’دنیا مہربخاری کےساتھ‘‘میں گفتگو کرتے عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے بڑا گھر وزیراعظم ہاؤس ہیں، ہماری کمیٹی وزیراعظم کوجوابدہ ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ کئی سالوں بعد تحریک انصاف باضابطہ مذاکرات کا حصہ بنی ہے، یہ ایک بڑی پیشرفت ہے، اسد قیصرنےبتایا دوسےتین ارکان مصروفیات کی وجہ سےنہیں آسکے، توقع رکھتےہیں اگلی میٹنگ میں باقی کمیٹی کےارکان بھی آئیں گے۔

عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی نےبانی اورقیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا، پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی دوجنوری کوچارٹرآف ڈیمانڈ پیش کرےگی، افہام تفہیم سےہی معاملات آگےبڑھیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا مزید کہنا تھا کہ اسد قیصرنےمذاکرات کےدوران قبل ازوقت انتخابات کی بات نہیں کی، دیکھتےہیں دوجنوری کوکیا مطالبات لیکرآتےہیں۔