ڈی چوک احتجاج کیس: شبلی فراز کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانتیں منظور

Published On 23 December,2024 11:18 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے ڈی چوک احتجاج کیس میں شبلی فراز کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانتیں منظور کر لیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے پی ٹی آئی کے ڈی چوک احتجاج کے معاملے پر شبلی فراز کی 5 مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

عدالت نے 5، 5 ہزار روپے مچلکوں کے عوض رہنما پی ٹی آئی شبلی فراز کی عبوری ضمانتیں 17 جنوری تک منظور کر لیں۔

یاد رہے کہ شبلی فراز کیخلاف تھانہ مارگلہ، تھانہ ترنول، تھانہ آبپارہ اور تھانہ کوہسار میں 2 مقدمات درج ہیں۔