اسلام آباد:(دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے فیصلہ آج نہیں سنایا جائے گا، اسلام آباد کی احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے وکلا کو آگاہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی وکلا کو احتساب عدالت کے عملے نے آگاہ کر دیا ، کل کیس کے حوالے سے آئندہ تاریخ احتساب عدالت جی الیون سے دی جائے گی۔
واضح رہے اسلام آباد کی احتساب عدالت نےچار روز قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی و سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کا فیصلہ محفوظ کیا جو پیر کو سنایا جانا تھا۔