اسلام آباد: (دنیا نیوز) 21 دسمبر کو ہونے والے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔
سپریم کورٹ آئینی بینچ کی مدت میں توسیع ایجنڈے کا حصہ ہے، سپریم کورٹ آئینی بینچ کی مدت 4 جنوری 2025 کو ختم ہو رہی ہے۔
جوڈیشل کمیشن اجلاس میں آئینی بینچ کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے، آئینی بینچ جوڈیشل کمیشن کی جانب سے دو ماہ کیلئے بنایا گیا تھا، آئینی بینچ 5 نومبر سے 4 جنوری 2025 تک کیلئے بنا تھا۔