ججز تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن رولز کا ابتدائی مسودہ جاری کر دیا

Published On 17 December,2024 04:54 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے ججز تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن رولز کا ابتدائی مسودہ جاری کر دیا۔

ابتدائی مسودہ عوام رائے جاننے کیلئے ویب سائٹ پر جاری کیا گیا، ججز کی تقرری کیلئے میرٹ پروفیشنل کوالیفیکیشن، قانون پر عبور اور صلاحیت پر مشتمل ہوگا، ججز کیلئے میرٹ پر امیدوار کی ساکھ اور دباؤ سے آزاد ہونا بھی شامل ہوگا۔

مسودہ میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ ججز کیلئے نامزدگیوں میں وکلاء اور سیشن ججز کی مناسب نمائندگی ہونی چاہیے، سپریم کورٹ میں تعیناتی کیلئے تمام ہائی کورٹس کی مناسب نمائندگی یقینی بنائی جائے۔

اس بات کو بھی مسورہ میں یقینی بنایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں تعیناتی ہائی کورٹس کے پانچ سینئر ترین ججز میں سے ہونی چاہیے، ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی تقرری تین سینئر ترین ججز میں سے ہوگی۔

جوڈیشل کمیشن میں تمام ناموں پر غور کرنے کے بعد ووٹنگ کا عمل شروع ہوگا، جوڈیشل کمیشن کے 2010 کے رولز ختم کر دیے گئے۔