لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے سلمان احمد کی بنیادی رکنیت ختم کر دی۔
پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے سلمان احمد کی بنیادی رکنیت ختم کی، بانی پی ٹی آئی و ان کی اہلیہ سمیت پارٹی کے خلاف بیان بازی پر رکنیت ختم کی گئی۔
پی ٹی آئی کے مطابق سلمان احمد کسی طور پر پارٹی کی اب نمائندگی نہیں کرسکیں گے۔