لاہور: (دنیا نیوز) ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔
موسم سرما کی چھٹیوں کا آغاز 24 دسمبر سے ہوگا، موسم سرما کی چھٹیاں 5 جنوری تک جاری رہیں گی۔
ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق کالجز میں آنرز کی کلاسز معمول کے مطابق جاری رہیں گی، یونیورسٹی اور دیگر شیڈولڈ امتحانات جاری رہیں گے۔