جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں اہم پیشرفت، مزید 5 ملزمان بیگناہ قرار

Published On 18 December,2024 12:06 pm

لاہور: (دنیا نیوز) جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں اہم پیشرفت، جے آئی ٹی نے مزید 5 ملزمان کو بے گناہ قرار دے دیا۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کی سماعت کی، جے آئی ٹی کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی، رپورٹ میں جے آئی ٹی نے مزید 5 ملزمان کو بے گناہ قرار دے دیا۔

دوران سماعت پانچ ملزمان نے ضمانتیں واپس لینے کی استدعا کر دی جس پر عدالت نے ملزمان کامران، عثمان قادری، شاہد خان، شایان سعید، سید دبیر الحسن کی ضمانتیں واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دیں۔

یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج ہے۔