کرم:(دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں گزشتہ دو ماہ سے پشاور پاراچنار شاہراہ سمیت آمدورفت کے راستوں کی بندش سے اشیاء خوردونوش تیل گیس اور ادویات کی قلت پیدا ہو گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کوہاٹ میں گزشتہ ایک ہفتے سے گرینڈ امن جرگہ جاری ہے، جرگہ میں کوہاٹ ہنگو اورکزئی کے قبائلی عمائدین ضلعی انتظامیہ کے نمائندے شریک ہیں۔
ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ ضلع کرم میں اشیاء خورونوش اور ادویات سمیت دیگر ضروریات پوری کی جارہی ہیں۔
خیال رہے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعات،جھڑپوں کے باعث پشاور پاراچنار مرکزی شاہراہ سمیت افغان سرحد بھی بند ہے۔