سانگھڑ:(دنیا نیوز) حروں کے روحانی پیشوا اور پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارا نے عوام ثابت قدمی سے پاک فوج کےساتھ کھڑے رہیں۔
سندھ میں اپنے پیروکاروں اور عوام کی کثیر تعداد سے خطاب کرتے ہوئے پیر پگارا سید صبغت اللہ شاہ راشدی کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی دہشتگردی کے خلاف جنگ اور قربانیاں لازوال ہیں، پاک فوج کو شاندارخراج تحسین پیش کرتے ہیں، ہم فوج سے اور فوج ہم سے ہے۔
انہوں نے کہا کہ لہٰذا عوام ثابت قدمی سے پاک فوج کےساتھ کھڑے رہیں، مضبوط اور مستحکم پاکستان سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کا ثمر ہے اور قومی سلامتی اور استحکام کے لیے مضبوط فوج لازم ہے۔