قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہو گا، 6 نکاتی ایجنڈا جاری

Published On 11 December,2024 09:49 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس آج صبح 11 بجے ہو گا۔

قومی اسمبلی اجلاس کا 6 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا، بیرون ملک فوت ہونے والے پاکستانیوں کے ورثاء کو مالی امداد کے حصول میں تاخیر پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 16 دسمبر کو طلب کرنے کا فیصلہ

ملک میں انٹرنیٹ کی سست رفتار پر عالیہ کامران توجہ دلاؤ نوٹس پیش کریں گی، سالانہ صدارتی خطاب پر بحث کی تحریک بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔