اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ ججز روسٹر اور ریگولر کاز لسٹ جاری کردی گئی۔
ججز روسٹر اور کاز لسٹ کے مطابق بنچ نمبر ایک جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل ہو گا، بنچ نمبر 2 میں جسٹس منیب اختر، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس شاہد وحید شامل ہیں، بنچ نمبر 3 جسٹس امین الدین خان، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس حسن اظہر رضوی پر مشتمل ہے جبکہ بنچ نمبر 4 میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اختر افغان شامل ہوں گے۔
بنچ پانچ جسٹس عرفان سعادت خان جسٹس ملک شہزاد اور جسٹس شاہد بلال پر مشتمل ہے اور بنچ 6 جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل ہے، چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی اور جسٹس ملک شہزاد پر مشتمل 2 رکنی بنچ صرف 13 دسمبر کو اسلام آباد میں دستیاب ہو گا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ ججز ڈیوٹی روسٹر
دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ کا آئندہ ہفتے کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا گیا۔
چیف جسٹس کی منظوری سے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل نے ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کیا، آئندہ ہفتے 9 دسمبر سے 13 دسمبر تک تمام 8 ججز دستیاب ہوں گے، آئندہ ہفتے کیسوں کی سماعت کے لیے 8 سنگل اور 4 ڈویژن بنچ دستیاب ہوں گے۔
ڈویژن بنچ نمبر ایک چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل ہو گا، ڈویژن بنچ نمبر 2 جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل ہو گا، ڈویژن بنچ نمبر 3 جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل ہو گا۔
ڈویژن بنچ نمبر 4 جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل ہو گا اسی طرح چیف جسٹس کی منظوری سے سپیشل ڈویژن بنچ اور لارجر بنچ بھی دستیاب ہوگا۔