صحافی ارشد شریف قتل از خود نوٹس کیس سماعت کیلئے مقرر

Published On 06 December,2024 10:05 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) صحافی ارشد شریف قتل کیس سپریم کورٹ نے صحافی ارشد شریف قتل از خود نوٹس کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔

جسٹس امین الدین خان نے از نوٹس کی سماعت کیلئے 7 رکنی آئینی بینچ تشکیل دیدیا، سپریم کورٹ کا آئینی بینچ 9 دسمبر کو ارشد شریف ازخود نوٹس کی سماعت کرے گا۔

مٹھی ہسپتال سندھ میں بچوں کی اموات سے متعلق کیس بھی سماعت کیلئے مقرر ہو گیا، جسٹس امین الدین خان سربراہی میں سات رکنی لارجر بینچ 9 دسمبر کو سماعت کرے گا۔