شورکوٹ : موٹر سائیکل سوار ٹرالے کے نیچے آ کر جان کی بازی ہار گیا

Published On 30 November,2024 08:34 pm

شورکوٹ:(دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے شورکوٹ میں موٹر سائیکل سوار ٹرالے کے نیچے آ کر جان کی بازی ہار گیا۔

ریسکیو ذرائع کےمطابق حادثہ شورکوٹ کے علاقے ملتان روڈ ہسپتال کے نزدیک پیش آیا ، جہاں تیز رفتار موٹر سائیکل سوار توازن پر قابو نہ رکھتے ہوئے ٹرالے کے نیچے آگئے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ٹرالے تلے آنے سے موٹرسائیکل سوار بری طرح کچلا گیا ، جو ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا ،مرنے والے کی لاش ہسپتال منتقل کردی گئی ، جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی جائے گی ۔