انسداد دہشتگردی عدالت میں139 پی ٹی آئی کارکنان کا جسمانی ریمانڈ منظور

Published On 30 November,2024 04:42 pm

اسلام آباد :(دنیا نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے 139 کارکنان کے جسمانی ریمانڈ پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

فیصلہ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے سنایا، عدالت نے کارکنوں کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا، 139 ملزمان کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج ہے۔

عدالت نے تھانہ سیکرٹریٹ کے دوسرے مقدمے میں گرفتار 17 کارکنان کا بھی مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا، 17 کارکنوں کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر آج عدالت پیش کیا گیا تھا۔

خیال رہے پراسیکیوٹر کی جانب سے تفتیش کیلئے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔