لاہور: (ویب ڈیسک) انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے مختلف مقدمات میں پولیس کو ڈاکٹر یاسمین راشد و دیگر ملزمان کو چالان فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے 9 مئی کے 5 مقدمات کی سماعت کی، مقدمات میں نامزد ملزمان ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر کو جیل سے عدالت پیش کیا گیا۔
عدالت پیشی پر ملزمان کی حاضری مکمل کرائی گئی، ملزمان کی جانب سے ایڈووکیٹ برہان معظم عدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ ملزمان کو چالان کی کاپیاں فراہم کی جائیں، بعدازاں عدالت نے ملزمان کو چالان فراہم کرنے کا حکم دے کر سماعت 6 دسمبر تک ملتوی کردی۔
خیال رہے کہ پولیس نے ملزمان کے خلاف گلبرگ اور ماڈل ٹاؤن سمیت دیگر تھانوں میں 9 مئی واقعات کے مقدمات درج کر رکھے ہیں۔