آپریشنل مسائل: پی آئی اے کی 4 پروازیں منسوخ، 36 تاخیر کا شکار

Published On 30 November,2024 10:16 am

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کو حالیہ دنوں متعدد آپریشنل مسائل کا سامنا ہے جس کے باعث آج بھی 4 پروازیں منسوخ اور 36 پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے کوئٹہ کی پروازیں پی کے 325 اور 326، اسلام آباد سے دبئی کی پرواز پی کے 233 اور ملتان سے کراچی کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 331 منسوخ کردی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ کراچی سے کوئٹہ کی پروازیں پی کے 310 اور 311 ساڑھے 4 گھنٹے سے زائد کی تاخیر ہوئیں جبکہ کراچی سے دبئی، جدہ، مدینہ اور استنبول کی بھی مقررہ وقت پر اڑان نہ بھر سکیں۔

اسی طرح اسلام آباد سے دمام کے لیے پرواز پی کے 245 کی روانگی میں ساڑھے 12 گھنٹے جبکہ کوئٹہ سے جدہ کی پرواز پی کے 767 کی روانگی میں ڈیڑھ گھنٹے سے زائد کی تاخیر ہوئی۔